Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

پیرس،خوبصورت شاہراہ شانزے ليزے میدان جنگ،شدید جھڑپیں

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فرانس کا شہر پيرس ميدان جنگ بن گيا۔ پيٹرول کي قيمتوں ميں اضافے اور مہنگائي کيخلاف عوام کا احتجاج شدت اختيار کرگيا۔ شاہرائے شانزے ليزے ميں پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپوں کے دوران سو سے زائد افراد زخمي، جب کہ درجنوں گاڑياں جلا دي گئيں۔ پولیس نے دوسو ستر افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پيرس کے شاہرائے شانزے ليزے ميں پوليس اور مظاہرين ميں جھڑپوں کے دوران سو سے زائد افراد زخمي ہوگئے۔ خبر رساں ايجنسي کے مطابق شاہراہ پر دو درجن سے زائد گاڑياں جلا دي گئي۔

 

پولیس کی جانب سے مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے شيلنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔ پوليس نے دوسو ستر افراد کو گرفتارکرليا۔ صورت حال سے نمٹنے کيلئے حکومت نے ايمرجنسي لگانے پر غور شروع کرديا ہے۔

 

صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پاس احتجاج کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوام نے ایلیزے پیلس کے اطراف میں جمع ہو کر صدر ایمینوئیل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل ہونے والے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ ظاہرین نے سکیورٹی بیرئیروں کو عبور کرنے کی کوشش کی ۔

 

مہنگائی کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل ہینڈ گرینیڈ تھامے ایک شخص نے فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا جب کہ عوام کی بڑی تعداد نے صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کا مؤقف ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فرانس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو تقریباً 1 اعشاریہ 51 یورو فی لیٹر بنتا ہے اور سال 2000 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

 

فرانسیسی صدر نے فی لیٹر ڈیزل پر ہائیڈرو کاربن ٹیکس کی مد میں 7.6 سینٹ اور پیٹرول پر 3.9 سینٹ کا اضافہ کیا ہے، جب کہ یکم جنوری 2019 سے ڈیزل پر 6.5 سینٹ اور پیٹرول پر 2.9 سینٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد مقامات پر کئے گئے مظاہروں میں تقریباً 2 لاکھ 38 ہزار افراد نے شرکت کی، مظاہروں کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 227 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ 73 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube