Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

مشہور شارع شانزے لیزے پر مظاہرین نے ڈیڑے ڈال لیئے

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فرانس ميں پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافے کيخلاف فرانس میں آج پھر بڑا احتجاج کيا جائے گا۔ پيرس کے شانزے ليزے شارع پر مظاہرين نے پڑاؤ ڈالنا شروع کرديا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کے بڑے معرکے کيلئے پیلی جیکٹ والے شانزے لیزے شارع پر بھرپور طاقت کا مظاہرہ...

فرانس ميں پيٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں اضافے کيخلاف فرانس میں آج پھر بڑا احتجاج کيا جائے گا۔ پيرس کے شانزے ليزے شارع پر مظاہرين نے پڑاؤ ڈالنا شروع کرديا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کے بڑے معرکے کيلئے پیلی جیکٹ والے شانزے لیزے شارع پر بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

تمام ٹریڈ یونینوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ پوليس نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کسي بھي صورت حال سے نمٹنے کيلئے تمام انتظامات مکمل کرليے ہيں۔ مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 3000 سے زائد اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ فرانس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف عوام نے ایلیزے پیلس کے اطراف میں جمع ہو کر صدر ایمینوئیل میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل ہونے والے مظاہروں میں فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ ظاہرین نے سکیورٹی بیرئیروں کو عبور کرنے کی کوشش کی ۔

مہنگائی کے خلاف کیے جانے والے مظاہروں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین میں شامل ہینڈ گرینیڈ تھامے ایک شخص نے فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا جب کہ عوام کی بڑی تعداد نے صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

دوسری جانب فرانسیسی صدر کا مؤقف ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فرانس میں گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو تقریباً 1 اعشاریہ 51 یورو فی لیٹر بنتا ہے اور سال 2000 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

 

فرانسیسی صدر نے فی لیٹر ڈیزل پر ہائیڈرو کاربن ٹیکس کی مد میں 7.6 سینٹ اور پیٹرول پر 3.9 سینٹ کا اضافہ کیا ہے، جب کہ یکم جنوری 2019 سے ڈیزل پر 6.5 سینٹ اور پیٹرول پر 2.9 سینٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد مقامات پر کئے گئے مظاہروں میں تقریباً 2 لاکھ 38 ہزار افراد نے شرکت کی، مظاہروں کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 227 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ 73 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube