Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

بچے نہ دیکھیں،کابل خودکش دھماکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں عيد ميلاد النبي صلي اللہ عليہ وسلم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاس تک پہنچ چکی ہے، جب کہ حملے میں 80 سے زائد افراد اور 24 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ خود کش حملے کے وقت...

افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں عيد ميلاد النبي صلي اللہ عليہ وسلم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے دوران خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاس تک پہنچ چکی ہے، جب کہ حملے میں 80 سے زائد افراد اور 24 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

خود کش حملے کے وقت کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو افغان صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔

خبررساں ايجنسي کے مطابق کابل کے شادی ہال میں علماء کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران دھماکا ہوگیا۔

خود کش بمبار نے ہال کے عین وسط میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ افغان عوام جنگ کی قیمت ابھی تک چکا رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

بڑے سانحے پر حکومت کی جانب سے آج یوم سوگ کا اعلان جب کہ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube