Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

قطرميں امريکا طالبان مذاکرات ختم ہوگئے

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2018 | Last Updated: 2 years ago

قطرميں امريکا طالبان مذکرات ختم ہوگئے ۔3 روزہ مذاکرات ميں 17 سالہ جنگ ختم کرنے کيلئے تجاويز زير غور آئيں۔

دوحا میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان طويل ترين مذاکرات ہوئے۔ امريکي ميڈيا کے مطابق معاون خصوصي زلمے خليل زاد اور طالبان رہنماؤں ميں بات چیت ہوئي۔افغان مسئلے کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

مذاکرات میں افغان صدارتی انتخابات، طالبان قیدیوں کی رہائی ، آئین میں ترمیم  اور طالبان رہنماؤں کی جلا وطني کے خاتمے پربات ہوئي۔

مذاکرات کے بعد امريکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان پہنچے اور افغانستان کی سیاسی قيادت کو مذاکرات کی تفصيلات سے آگاہ کيا۔

زلمے خلیل زاد نے افغان میڈیا کو بتایا کہ امید ہے کہ افغان طالبان اور افغان قیادت صدارتی انتخابات کو امن معاہدے کی ڈیڈ لائن سمجھ کر کوئی اقدامات کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ طالبان کا کہنا ہےکہ وہ یہ جنگ عسکری محاذ پر نہیں جیت سکتے، اس لئے یہ مفاہمت اور امن کا موقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube