ہوم   > Latest

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے 48 جانیں نگل لیں

1 year ago

دنیا کا طاقتور ترين ملک امریکا آگ کے آگے بے بس ہوگیا، کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ نے قریبی آبادیاں راکھ کر دیں، مزید 4 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتیں 48 ہوگئیں۔ سُپر پاور ملک امريکا کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں، ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں 3 مقامات پر لگی آگ قابو...

دنیا کا طاقتور ترين ملک امریکا آگ کے آگے بے بس ہوگیا، کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ نے قریبی آبادیاں راکھ کر دیں، مزید 4 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتیں 48 ہوگئیں۔

سُپر پاور ملک امريکا کی ساری کوششیں ناکام ہوگئیں، ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں 3 مقامات پر لگی آگ قابو میں نہیں آرہی، قریبی آبادیوں میں ہزاروں مکانات راکھ ہوچکے، شعلے بڑھتے بڑھتے ایک لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکے ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقوں سے مزید 4 لاشیں ملی ہیں، جھلس کر درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، ہزاروں فائر فائٹرز کوشش کر رہے ہيں ليکن ابھی تک ناکام ہيں، کہا جارہا ہے کہ آگ پر قابو پانے ميں وقت لگے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں