ہوم   > Latest

جنت نظیرقصبہ جہنم بن گیا،کیلیفورنیا آتشزدگی سے44 افراد ہلاک

1 year ago

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے، آگ نے ایک لاکھ سے زاید ایکٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، جب کہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

امریکی قصبے پیراڈائز میں ہر طرف تباہی، راکھ اور دھواں ہے، جہاں شہر آسمانی آفت کا منطر پیش کر رہا ہے۔ پیراڈائیز سمیت تین قصبے مکمل راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کی تاریخ کی بدترین آتشزدگی نے شمالی اور جنوبی علاقے میں 44 قیمتوں انسانی جانوں کو نگل لیا، جہاں دور تک پھیلے دھوئے کے سیاہ گہرے بادلوں نے آسمان تک علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

تیز ہواوں کے باعث تیزی سے پھیلتی آگ کی شدت کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پانچ دن سے متاثرہ جگہ پر سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکی ہے۔ کئی ایکٹر رقبے پر پھیلی آگ کو پانچویں روز بھی بجھایا نہ جا سکا۔ پیر کے روز امدادی کاموں میں مصروف 3 فائر فائٹرز جھلسنے سے زخمی بھی ہوئے۔

محکمہ فائر فائٹر کے 4000 سے زائد اہل کار امداد کاموں میں دن رات مصروف ہیں۔ حادثہ کی نوعیت کے پیش نظر ٹیکساس اور واشنگٹن سے بھی مزید فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ سرچ ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں جاں بحق اور زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے ایمرجنسی کے اعلان کے بعد تمام متاثرہ علاقوں کو مناسب رہائش کی سہولیات اور طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق آگ بجھانے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔

 

ہالی ووڈ اداکار جیمز ووڈز نے بھی آگ سے متاثرہ افراد اور لاپتا ہونے والوں کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کیا ہے، اس مہم سے نہ صرف لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، بلکہ جیمز ووڈز کو نئے دوست بھی مل گئے ہیں۔ اپنی مہم سے جیمز نہ صرف لوگوں بلکہ آتشزدگی سے متاثرہ کاونٹز میں موجود جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

معروف اداکارہ سینڈرا بلاک اور اہلخانہ کی جانب سے جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کیلئے 100,000 امریکی ڈالر کی امداد بھی دی گئی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں