ہوم   > Latest

کیلی فورنیا آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 9 ہوگئی

1 year ago

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شمالی علاقے میں لگنے والی آگ نے جہاں عام افراد کو متاثر کیا ہے، وہی ہالی ووڈ ستاروں کے گھر بھی اس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے بھی لوگوں کو بے ساختہ متاثر افراد اور خاندانوں کیلئے دعا کرنے پر مجبور کردیا۔ آگ نے قصبہ پیراڈائز کو مکمل جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا، جب کہ کاونٹی کے علاقے میں بھی متعدد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدترین آتشزدگی کے باعث ایک لاکھ 50 ہزار افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ آتشزدگی کے باعث ہالی ووڈ سیلبرٹی لیڈی گاگا،وِل اسمتھ، کیٹ لین جینر، کے نائی ویسٹ اور کمِ کارڈیشن سمیت کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھرخالی کرالیے گئے ہیں۔

مقامی شیرف کے مطابق میں 3 مختلف مقامات پر ایک ساتھ لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ اور دھواں سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ قصبے پیراڈائزسے 26ہزارافراد کو ہنگامی بنیادوں پر نقل مکانی کرنا پڑی، یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایک اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں سوار کچھ افراد محفوظ مقام کی طرف جا رہے تھے تو آگ نے ان پانچ افراد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے علاقے میں موجود کئی اسکولز اور اسپتال بھی متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہنگامی صورت حال کے دوران کئی افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقے میں موجود افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں