ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

امریکی اداکارہ کا گھر آگ کی زد میں، کم کردیشیان کی نقل مکانی

1 year ago

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگی، امریکی اداکارہ و ماڈل کا گھر بھی غیر محفوظ ہوگیا، کم کردیشیان کو گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑ گئی۔

امریکی ادکارہ و ماڈل کم کردیشیان کو کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث اپنا گھر چھوڑنا پڑگیا، ہزاروں افراد گھروں اور اسپتال میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ گھروں، گاڑیوں اور دیگر املاک بھی خطرے میں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام پر جاری ویڈیو اور پیغام میں کردیشیان کا کہنا ہے کہ انخلاء سے قبل صرف انہیں اس بات کی اجازت دی گئی کہ گھر سے ضروری سامان لے سکیں، تمام مداحوں سے کلاباسس کیلئے دعا کی اپیل کرتی ہوں۔

مزید جانیے : کلیفورنیا کے جنگلات میں خوفناک آگ، ہزاروں افراد کا انخلا، متعدد زخمی

امریکی اداکارہ نے طیارے سے علاقے کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں آبادی کے اطراف بھی آگ لگی نظر آرہی ہے۔ کم کردیشیان کیلیفورنیا سے لاس اینجلس منتقل ہوگئی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں