Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

امریکی وسط مدتی انتخابات،50 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ متوقع

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے 50 فیصد سے زائد ٹرن آوٹ متوقع ہے اور غیر موجود افراد کے ووٹ بھی بہت بڑی تعداد میں ڈالے جائیں  گے۔ انتخابات سے ایک روز قبل بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے ارلی ووٹنگ میں حصہ لیا۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے لیے ‎435 ایوان نمائندگان کے رکن اور‎33 سینٹ کے نمائنداگان چھ سال کے لئے منتخب ہوتےہیں۔ریاست سینٹ لوئی میں دو لاکھ ووٹرز ہیں۔ یہاں خواتین الیکشن میں زیادہ حصہ لے رہی ہیں ہیں۔ یہاں ‎113 پولنگ اسٹیشن کے ‎28 وارڈز ہیں۔پولنگ کے دوران کوئی پولیس اہلکار تعینات نہیں ہوتا اورصرف ایک ریپبلکن اور ایک ڈیموکریٹ  پارٹی کا نمائندہ موجود ہوتا ہے۔

انتخابات کے لیے پبلک اسکولز سمیت چرچ اور کچھ عوامی مقامات کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔

روس کی جانب سے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،ڈائریکٹر بورڈ آف الیکشن

ووٹنگ کا عمل 13 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ پچھلی بار سینٹ لوئی سے ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ریاست میزوری سے ریپبلکن کا پلہ بھاری رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube