ہوم   > Latest

حادثے کا شکار انڈونیشیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

1 year ago

Picture/ AFP

انڈونیشا کے حکام نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا بلیک باکس اور لینڈنگ گیئر کے ٹکڑے سمیت دیگر چند اشیاء مل گئی ہیں جس سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔

گزشتہ پیر کو انڈونیشا میں ایک مسافر طیارہ سمندر میں گرنے کے باعث 189 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔ ابھی تک ریکسیو آپریشن میں صرف انسانی اعضا ہی برآمد ہوئے ہیں۔

انڈونیشا کے سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے کے بعض پرزے مل گئے ہیں جن کا معائنہ کرنے کے بعد حادثے کے وجوہات جاننے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ،189 افراد سوار تھے

انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ گزشتہ پیر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی انڈونیشیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 189 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار پرواز جے ٹی سکس ون زیرو انڈونیشیا کے شہر جکارتا سے جزیرے پنگ کل پنانگ جا رہی تھی کہ اندوہناک حادثے کا شکار ہوئی۔

نجی فضائی کمپنی لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ طیارہ اُڑان بھرنے کے 13منٹ بعد ہی ریڈار سے اچانک غائب ہوگیا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ منقطع ہوگیا۔

انڈونیشیا اور ایئر لائن حکام کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6بج کر 10منٹ پر جکارتا سے روانہ ہوا اور 7بج کر 20منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا۔

بوئنگ سیون تھری سیون طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ امریکی میٹ آفس کے مطابق طیارے جہاں حادثے کا شکار ہوا، وہاں موسمی صورت حال بھی بہتر تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں