Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ایران، زہریلی شراب پینے سے اب تک 42 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ایران میں زہریلی شراب پینے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی ہے۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان عراج ہریچی کا کہنا ہے کہ آلودہ شراب پینے سے 16 افراد اندھے جبکہ 170 افراد کو ڈائلاسز کروانا پڑا۔ ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں پولیس نے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر گھریلو شراب بنانے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔

ایران میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پانچ صوبوں میں کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ایران میں شراب غیر قانونی ہے لیکن ملک میں غیر قانونی شراب بڑے پیمانے پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube