Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

جنرل اسمبلی کا اجلاس،امریکا اور ایران کی ایک دوسرےکودھمکیاں

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2018 | Last Updated: 2 years ago

امريکا نے گلوبل ازم کا آئيڈيا مسترد کرديا۔ جنرل اسمبلي سے خطاب ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ورلڈ ٹريڈنگ سسٹم ميں تبديلي ناگزير ہے۔ ٹرمپ نے دنيا کےساتھ برابری کي بنياد پر تجارت کي بات کي اورايران پر مزيد پابندياں لگانے کا اعلان کيا۔ ايراني صدر حسن روحاني نے کہاہےکہ دھمکي کا جواب دھمکي...

امريکا نے گلوبل ازم کا آئيڈيا مسترد کرديا۔ جنرل اسمبلي سے خطاب ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ورلڈ ٹريڈنگ سسٹم ميں تبديلي ناگزير ہے۔ ٹرمپ نے دنيا کےساتھ برابری کي بنياد پر تجارت کي بات کي اورايران پر مزيد پابندياں لگانے کا اعلان کيا۔ ايراني صدر حسن روحاني نے کہاہےکہ دھمکي کا جواب دھمکي سے ديا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ميں امریکا اور ایران کے درمیان لفظوں کي گولہ باري ہوئی۔ امريکي اورايراني صدورنےايک دوسرے کو دھمکياں دیں۔

اجلاس سے خطاب ميں ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس نومبرکےبعدتہران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرديا۔ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ ایرانی رہنماؤں نے نفرت، موت اور تباہی کے بیچ بوئے ہیں۔ وہ اپنے ہمسایہ ممالک کا احترام نہیں کرتے، نہ ہی سرحدوں اور قوموں کي خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیاکہ ایرانی رہنما قوم کے وسائل لوٹتے ہیں تاکہ اپنے آپ کو مالامال کرسکیں اور مشرق وسطی اور ملحقہ خطوں میں افراتفری پھیلاسکیں۔

اس پر ايراني صدر حسن روحاني نے اپنے خطاب میں ترکي بہ ترکي جواب ديا اورکہا کہ امريکي پابندياں اقتصادي دہشت گردي ہے ۔کسي کو طاقت کےاستعمال سے بات چيت پرمجبور نہيں کيا جاسکتا ۔حسن روحاني کاکہناتھاکہ مختلف محاذ وں پر الجھنا طاقت ور ہونے کی علامت نہیں بلکہ یہ ذہنی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے ۔ ایسا عمل دنیا کے پیچیدہ نظام اور باہمی رابطوں کو سمجھنے سے قاصر کردیتا ہے۔

حسن روحاني نے واضح پيغام ديتے ہوئے کہا کہ پابندياں نہيں صرف قانون کي پاسداري کريں گے۔پاسداري کا جواب پاسداري، بدعہدي کا بدعہدي اور دھمکی کا جواب دھمکی سے ہي دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube