افغانستان خودکش حملہ: ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی

Samaa Web Desk
September 12, 2018

photo source: AFP

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 165 سے زائد زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

گورنر ننگرہار کے ترجمان کے مطابق ضلع مہمند دارا میں شاہراہ طورخم پر ضلعی پولیس کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر گزشتہ روز خودکش حملہ کیا گیا تھا۔

ننگر ہار میں خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 19 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی، تازہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 165 سے زائد زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید جانیے : افغانستان میں خود کش حملہ، 19 افراد ہلاک، 57 زخمی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ حملہ آور کار سے اترا اور نعرہ لگا کر ہجوم میں گھس کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

 رپورٹ کے مطابق خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کو جلال آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔