سوویت یونین کے زوال کے بعد روس کی سب سے بڑی جنگی مشقیں

September 11, 2018

سوویت یونین کے زوال کے بعد روسی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا، واستوک نامی 5 روزہ جنگی مشقوں میں چین اور منگولیا کے فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

روس کی 5  روزہ جنگی مشقیں''واستوک''  کا آغاز ہوگیا، سوویت یونین کے زوال کے بعد وسیع پیمانے پر کی جانے والی یہ پہلی عسکری مشقیں ہیں، چین اور منگولیا کے فوجی بھی ان تاریخی مشقوں کا حصہ ہیں۔

روس اپنی فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کررہا ہے، چالیس سال بعد 3 لاکھ فوجیوں، ایک ہزار ایئر کرافٹس اور 36 ہزار آرمرڈ وہیکلز پر مشتمل فوجی مشقوں میں بحری جنگی جہاز بھی شامل ہیں۔

روسی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کہتے ہیں فوجی مشقوں میں نئے سامان حرب کا مظاہرہ سب سے نمایاں ہے، سیخوئی ایس یو تھرٹی فائیو اور ٹی نائنٹی مین بیٹل ٹینک توجہ کا مرکز ہوں گے۔