امریکا میں پی ایل او کا دفتر بند کرنے کا حکم

September 11, 2018

photo source: Reuters

اسرائیل کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے الزام میں امریکا میں پی ایل او کا دفتر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے انیس سو چورانوے میں واشنگٹن میں دفتر کھولا تھا۔

پی ایل او کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تحریر نوٹس ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام سے فلسطینیوں کے حقوق کی نفی ہوگی، اگر بین الاقوامی عدالت میں اسرائیلی جرائم کے مقدمات پر امریکا کو فکر ہے تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد کرنی چاہِئے۔

فلسطینی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ میں امن منصوبے کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔