جدید دور میں امریکی نوجوانوں کے رابطوں کی ترجیحات تبدیل

September 11, 2018

امریکی نوجوانوں کی بڑی تعداد براہ راست گفتگو کی بجائے موبائل فون پر چیٹنگ کو ترجیح دیتی ہے۔


امریکی خود مختار ادارے ’’کامن سینیس میڈیا‘‘ کی جانب سے کئے گئے سروے رپورٹ کے مطابق امریکا میں 13 سے 17 سال کی عمر کے 35 فیصد نوجوان آپس میں رابطے اور میل جول کے لئے براہ راست گفتگو کرنے کی بجائے موبائل سے پیغام رسانی کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ 32 فیصد نوجوانوں کو ان پیغامات کے جوابات موصول ہوتے ہیں۔

دوہزار بارہ میں غیر منافعتی تنظیم میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی فوکسڈ نے ایک سروے کرایا تھا جس کے نتائج کے مطابق امریکا کے 49 فیصد افراد باہمی رابطہ کے لئے براہ راست ملاقات کو فوقیت دیتے تھے ۔

حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق امریکا کے دوتہائی سے زیادہ نوجوان گفتگو کے لئے ٹیکس پیغامات، سوشل میڈیا، ویڈیو یا ٹیلی فون کا سہارا لیتے ہیں جبکہ 2012 کی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد موجودہ سروے سے آدھی تھی۔

واضح رہے کہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے پاس اسمارٹ فونز رکھنے کی شرح 41 فیصد سے بڑھ کر 89 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 81 فیصد نوجوانوں نے آن لائن ذرائع کو زندگی کا حصہ قرار دیا ہے جبکہ 32 فیصد نے اسے زندگی کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔