ترکی میں مزید 60افراد کو حراست میں لے لیا گیا

September 11, 2018

ترکی میں گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں مزید 60افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ترکی میں فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

استنبول پولیس کےمطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 51 فوجی اہلکار ہیں، ان افراد پر 2016ء میں ناکام بغاوت میں شامل ہونے اور گولن نیٹ ورک سے تعلق کا الزام ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ناکام بغاوت اور گولن نیٹ ورک سے تعلق کےالزام میں اب تک ایک لاکھ 60ہزار افراد کو زیرحراست لیاگیا، جس میں سے 50ہزار پر باضابطہ فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔