شمالی کوریا نے دوستی کا پیغام دے دیا

September 10, 2018

شمالی کوریا میں آزادی کی سترویں سالگرہ پر ڈرون، آتشبازی اور لیزر شو کا مظاہرہ کیا گیا۔ شمالی کوریا کے دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے بعد یہ  تقریب خاص اہمیت کی حامل تھی۔

شمالی کوریا نے اپنے سترویں جشن آزادی پر دنیا کو آزادی، امن اور دوستی کا نیا پیغام دے دیا۔

جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اب شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی نئی خارجہ پالیسی ہے۔

پیانگ یانگ میں ہونی والی تقریب میں پہلی بار امریکہ مخالف نعرے نہیں لگائے گئے ۔

غیر ملکی مہمانوں اور حاضرین کے سامنے ڈانسرز، ڈرونز اور فوجی جوانوں  کی پرفارمنس قابل دید تھی ۔