بھارت میں مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے

September 9, 2018

بھارت کے مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے ، احتجاجی ریلی کے شرکاء نے نوکریاں دینے، تعلیمی اداروں میں داخلے دینے، آئین اور قانون میں درج حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

بھارت کے آئین میں مسلمان اقلیت کیلئے نوکریوں اور تعلیمی داخلوں کا پانچ فیصد مختص ہے، تو پھرحقوق ادا کیوں نہیں کیے جارہے، بھارت میں مسلمان سراپا احتجاج ہوئے تو شہر پونے میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔

احتجاج میں طلباء نے بھرپور شرکت کرکے نوکری اور تعلیمی اداروں میں داخلے کا مطالبہ کیا، بھارتی پرچم ریلی میں نمایاں رہے سکھوں نے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں نمایاں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ مسلمان بھارت کی سب سے بڑی اقلیت ہیں اور مسلمانوں کی مجموعی آبادی کا دس فیصد سے زائد ہیں مگرپانچ فیصد حقوق سے بھی محروم ہیں۔