جاپان میں طوفان کے بعد زلزلہ، آٹھ افراد ہلاک

September 6, 2018

جاپان کو ایک کے بعد دوسری قدرتی آفت کا سامنا ہے ۔ سمندری طوفان سے تباہی کے بعد زلزلہ آگیا ۔ آٹھ افراد ہلاک اور چالیس لاپتہ ہوگئے ۔

جزیرہ ہوکائیڈو میں چھ اعشاریہ سات شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ۔

زلزلے سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے کئی زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ۔

حکام کے مطابق زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں چالیس افراد لاپتہ ہیں۔

جاپان میں دو روز پہلے ہی سمندری طوفان نے تباہی مچائی تھی جس سے گیارہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔