Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

بنگلہ دیش میں خاتون صحافی کا گھر کے اندر بہیمانہ قتل

SAMAA | - Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago

بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی سبارنہ نودی کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔


عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 32 سالہ سبارنہ نودی ’’آنندا‘‘ نامی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ مقتولہ سبارنہ دارالحکومت سے ڈیڑھ سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع ’’پبنا‘‘ ضلع کے ’’رادھانگر‘‘ میں مقیم تھیں۔

پبنا پولیس کے ایڈیشنل سپرانٹنڈنٹ گوتم کمار بسواس کے مطابق دس سے بارہ حملہ آور منگل کی شب پونے گیارہ بجے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے۔ سبارنہ نے دروازے پر دستک سن کر کنڈی کھولی تو حملہ آوروں نے انہیں قابو کرتے ہی تیز دھار آلے سے وار کئے، جس کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو نے سبارنہ کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم ملزموں کی گرفتاری کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube