مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

Samaa Web Desk
August 29, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بزدل بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید اور گھر کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ۔ قابض انتظامیہ نے موبائل فون ۔ انٹرنیٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں گھیراؤ کر کے فائرنگ کردی ۔ جس سے دو نوجوان شہید ہوگئے ۔

جب احتجاج کے لیے مظاہرین سڑکوں پر آئے تو آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ہی بھارتی فوج نے ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ۔ قابض انتظامیہ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ۔

سری نگر تا بنیہال ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ۔

کشمیریوں کی حمایت کا الزام لگاکر جموں جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فیروز احمد لون سمیت دو کشمیریوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

دوسری جانب، ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز میں آگ لگنے سے بیرکس کو نقصان پہنچا اور اسلحے کا ذخیرہ تباہ ہوگیا ۔