مسجد الحرام کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے جدید ایئرکنڈیشن سسٹم کا استعمال

Samaa Web Desk
August 21, 2018

حج اور عمرہ کے سیزن میں لاکھوں حجاج کرام کے لئے مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشنز استعمال کیے جاتے ہیں۔


العربیہ نیوز کے مطابق بیت اللہ کے زائرین اور حجاج کرام کے آرام و راحت کی حکومتی مساعی میں مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنا اور اللہ کے مہمانوں کو سخت گرمی سے بچانا بھی شامل ہے۔

مسجد الحرام کو اندر سے ٹھنڈا رکھنے کا پہلا طریقہ ایئرکنڈیشن کا ہے جس میں ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ایئرکنڈیشنز استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر ایئرکنڈیشن کی اتنی بڑی مقدار کو متوسط حجم کے گھروں میں تقسیم کیا جائے تو یہ ایئرکنڈیشن 15 ہزار گھروں کے لیے کافی ہوں گے۔

مسجد الحرام میں نصب ایئرکنڈیشنز کو دو الگ الگ پاور اسٹیشنوں سے جوڑا گیا ہے۔ مسجد حرام کو گرمی سے بچانے کے لیے دو الگ الگ ایئرکنڈیشین پاور سسٹم نصب ہیں۔ اس کا شمار دنیا کے دوسرے بڑے ایئرکنڈیشن میں ہوتا ہے۔

مسجد حرام کا پہلا بڑا ایئرکنڈیشن حرم مکی سے 900 میٹر کی مسافت پر نصب ہے۔ اسے ’الشامیہ‘ اسٹیشن‘ بھی کہا جاتا ہے جو مسجد میں لگے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن کو بجلی مہیا کرتا ہے۔ دوسرا پاور اسٹیشن 500 میٹر کی مسافت پر ہے جو 39 ہزار ٹن ایئرکنڈیشن چلاتا ہے۔ اے پی پی