اٹلی میں موٹر وے پل گر گیا، 35 افراد ہلاک، متعدد زخمی

August 14, 2018

اٹلی میں کثیر المنزلہ موٹر وے پل گرنے سے 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، کئی گاڑیاں ملبے تلے دبی ہوئی ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی میں موٹر وے کا کثیر المنزلہ پل گرنے سے 35 افراد ہلاک ہوگئے، ملبے میں اب بھی کئی گاڑیاں دبی ہوئی ہیں، متعدد زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پل گرنے کا واقعہ اٹلی کے شمالی شہر جینووا میں پیش آیا، موٹر وے پل کا 100 میٹر کا حصہ تباہ ہوگیا، کئی گاڑیاں اب بھی ملبے میں دبی ہوئی ہیں، امدادی کارکن ہیوی مشینری اور کرینوں کے ذریعے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر کا کہنا ہے کہ پل گرنے کا واقعہ بہت بڑا سانحہ ہے، پل کی مرمت کا کام جاری تھا، انہوں نے 22 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔