جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کا حملہ، دو فلسطینی شہید

Samaa Web Desk
August 11, 2018

اسرائیل نے حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی پر احتجاج کے دوران فائرنگ اور شیلنگ کرکے دو فلسطینی شہید اور تین سو زخمی کردیے۔


خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعے کو اسرائیلی سرحد کے قریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا

حملے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں اور نوجوانوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے حماس کی پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ تیس مارچ سے جاری احتجاجی تحریک کے دوران شہداء کی تعداد ایک سو انسٹھ ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔