ہوم   > بین الاقوامی

سیٹل ایئرپورٹ پر بغیر اجازت اڑان بھرنے والا طیارہ گرکر تباہ

1 year ago

امریکی شہر سیٹل کے ایئرپورٹ سے اجازت لیے بغیر اڑنے والا طیارہ قریبی جزیرے پر گر کر تباہ ہوگیا۔

برطانوی میڈیا اور امریکی میڈیا سے جاری خبروں کے مطابق امریکا شہر سیٹل کے ایئر پورٹ سیٹ ٹیک سے آلاسکا ایئرلائن کا طیارہ پائلٹ بغیر اجازت لے کر اڑ گیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایف 15 طیاروں نے کمرشل طیارے کا تعاقب کیا، تاہم کمرشل طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ دور میل ہی واقع جزیرے پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور شعلوں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فی الحال طیارے کو بغیر اجازت اڑانے سے متعلق حکام کا کوئی موقف سامنے نہ آسکا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمرشل طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا، حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر تمام پروازوں کو گراونڈ کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں تھا بلکہ پائلٹ نے خود کشی کی۔ ہم جانتے ہیں کہ خود کشی کرنے والا شخص کون تھا، اس میں کوئی دوسرا ملوث نہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں