امریکا نے خلائی فورس کا منصوبہ تیار کرلیا

August 11, 2018

امریکی حکومت نے سال 2020 تک خلائی فورس قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت 2020 تک خلائی فورس قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،خلائی فورس کے قیام کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے ، متعدد اراکین کانگریس نے اس منصوبے پر آنے والے تخمینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

امر یکی نائب صدر مائیک پینس کا پنٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلائی فورس اس لیے ضروری ہے تاکہ نئے میدانِ جنگ کے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

 

مائیک پینس نے کہا کہ اب خلائی فورس کے قیام کا وقت آگیا ہے، پینٹاگان بہت جلد کانگریس کو خلائی فورس کی تشکیل کا منصوبہ پیش کرنے والا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اسپیس فورس کے قیام کا حکم جون میں دیا تھا۔