اسرائیل اور فلسطین نے جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا

August 10, 2018

غزہ کی پٹی پر گزشتہ دنوں کی شدید کشیدگی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جس پر اسرائیل اور حماس نے عملدرآمد شروع کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے بچے سمیت تین فلسطینی شہید

کولمبیا نے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے، جبکہ پانچ منزلہ عمارت بھی تباہ کر دی گئی۔

 حالیہ کشیدگی کے دوران حماس کےایک سو اسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ سے اسرائیل پر ایک سو اسی راکٹ اور مارٹر داغے گئے۔ گزشتہ چار ماہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک سو پینسٹھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔