کیلی فورنیاکی تاریخ کی بدترین آگ،2لاکھ83ہزارایکٹرجنگلات متاثر

Samaa Web Desk
August 7, 2018

photo source: Reuters

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ دو لاکھ تیراسی ہزار ایکڑ تک پھیل گئی۔حکام نے کیلیفورنیا کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ پھیلتے پھیلتے اورنج کاؤنٹی تک پہنچ گئی ہے۔ آگ سے متاثرہ علاقےمیں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔فائرفائٹرز آگ بھجانےکی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تاحال آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ۔

آگ پرقابوپانےکےلیےطیاروں اور ہیلی کاپٹرز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔کیلیفورنیا کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ پچھہتر مکانات راکھ کرچکی ہے جبکہ سات افراد لقمہ اجل بھی بنے ۔ امریکی حکام نےاس آگ کوتاریخ کی بدترین آگ قراردیاہے۔