سعودی عرب کا کینیڈین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

August 6, 2018

سعودی عرب نے کینیڈا سے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بلالیا، بلکہ کینیڈین سفیر کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے کینیڈا سے سفیر واپس بلالیا جبکہ کینیڈین سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھورنے کا حکم دے دیا۔

 

اپنے بیان میں سعودی حکام کا مزید کہنا تحا کہ ہم کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری معطل کردی اور کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

 

اس سے پہلے کینیڈا نے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کر کے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کے بعد گزشتہ ہفتے ان کی بہن ثمر بدوی کو گرفتار کیا تھا ۔ ثمر بدوی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی خاتون ہیں۔

 

واضح رہے کہ سعودی حکومت پر تنقید کے الزام میں رائف بدوی 2012 سے قید ہیں ۔