بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے، کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

August 5, 2018

کشمیر کے مستقل شہریوں کے خاص آئینی حقوق پرحملہ۔ وادی میں بھرپور ہڑتال ہے۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوگیا۔ چار دن میں شہداء کے تعداد بارہ ہوگئی ۔

بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے جاری ہیں۔ کشمیر کے مستقل باشندوں کے خصوصی حقوق پر حملہ کیا جارہا ہے۔ آئین کے آرٹیکل پینتیس اے کو منسوخ کرنے کی گھناؤنی کوششیں ہورہی ہیں۔

احتجاجا وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ سڑکیں سنسنان اور بازار ویران ہیں۔ تاجروں نے تحریک آزادی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تین روزسے وادی میں ہندوستانی دہشتگردوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ کئی کشمیری شہید اور کئی زخمی ہوئے۔