مقبوضہ کشمیر: جولائی میں اکیس کشمیری شہید کیے گئے

Samaa Web Desk
August 1, 2018

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ۔ ایک ماہ میں اکیس کشمیری شہید اور تین سو دس زخمی کردیئے ۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر کشمیریوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے۔ جولائی میں قابض فوج نے چھیالیس گھروں کو تباہ کیا۔

قابض فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ایک سو اُنہتر افراد کو حراست میں لیا۔

مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر بھارتی فورسز نے نہ صرف گولیاں چلائیں بلکہ پیلٹ گنز بھی استعمال کیں ۔

گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے اکیس افراد میں خاتون اور چار لڑکے بھی شامل ہیں ۔