Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

شہید برہان وانی کی یاد میں تقریب

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago

جدہ میں کشمیر آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے شہید برہان وانی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیاں، تحریک کشمیرکا ایندھن اور نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں جن کی بدولت مقبوضہ کشمیر کی تحریک بھارتی مظالم کے باوجود زندہ ہے، یہ بات جدہ میں شہید برہان وانی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہی۔

جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے جدہ میں منعقدہ شہید برہان وانی، شہدائے جموں اور یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب کی صدارت سردار اشفاق نے کی جبکہ نظامت سیکریٹری سردار وقاص عنایت اللہ نے کی ۔

مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کو ایک دن کشمیریوں کی تحریک کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہوں گے۔

تقریب سے عبداللطیف عباسی، ایم اشفاق، اقبال یوسف، وقاص عنایت اللہ، راجہ زرین خان، چودھری خورشید متیال، قاری ارشاد الحق اور راجہ زرین نے بھی خطاب کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube