Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

زہر دے کر 20 مریضوں کو مارنے والی نرس گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jul 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

طبی عملہ خاص طور پر ڈاکٹر اور نرس کا کام انسانی زندگی بچانا ہے تاہم اس کے برعکس جاپان میں 20 مریضوں کو زہر دینے والی ایک نرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نرس نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اسپتال میں 31 سالہ نرس ’ایومی کوبوکی‘ کو پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا ہے جس پر  مریضوں کو زہر دینے کا الزام ہے۔

نرس پر شک اس وقت پیدا ہوا جب جون میں چار معمر افراد دم توڑ گئے جن میں 88 سالہ مریض نوباؤ کی آئی وی ڈرپ میں بلبلے پائے گئے جس پر  پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔

ڈاکٹروں نے نوباؤ کے انتقال کے بعد اس کی موت کے تعین کےلیے بلڈ ٹیسٹ کیے تو مریض کے خون میں اینٹی سیپٹک سلوشن کی بڑی مقدار پائی گئی جس کی وجہ سے مریض کی موت واقع ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے طبعی کے بجائے غیر طبقی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زہر دے کر قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جب تحقیقات آگے بڑھائی تو اسی کیمیکل سے بھری مزید غیر استعمال شدہ سرنج صرف ایک نرس کے لباس سے برآمد ہوئیں جو ایومی کوبکی تھی۔

پولیس نے ایومی کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں تو اس نے چار کے بجائے 20 مریضوں کو زہر دے کر مارنے کا اعتراف کیا۔

ایومی نے بتایا کہ وہ مریضوں کو  اپنی شفٹ کے بجائے ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد دوسری نرس کی ڈیوٹی میں زہر دیتی تھی تاکہ وہ ہلاکت پر مریض کے اہل خانہ کے سوالات سے بچ سکے۔ ایومی کا کہنا ہے کہ میں نے صرف قریب المرگ مریضوں کو ہی نشانہ بنایا اور  مریضوں کو پرسکون موت دینے کے لیے بہت محنت کی کیونکہ میں ان کی حالت سے افسردہ تھی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ایومی نے 2008ء میں نرسنگ کا کورس پاس کیا تھا اور اس اسپتال میں وہ 2015ء سے کام کررہی تھی وہ ایک خاموش اور باصلاحیت نرس کے طور پر جانی جاتی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube