
Sheikh Faisal Rasheed
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نواز خاندان کے خلاف حرکت میں آگیا۔ برطانوی حکومت سے نواز خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کا مطالبہ کر دیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل یوکے نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ برطانوی حکام لندن اثاثوں کی تحقیقات کریں اور یقینی بنایا جائے کہ غیرقانونی پیسے سے نواز فیملی شاہانہ زندگی نہ گزار سکے۔
ترجمان کے مطابق اس بات پر بھی نظر رکھی جائے کہ نواز خاندان دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہو۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے معاملہ برطانوی حکومت کے لیے ایک امتحان ہے۔
Former #Pakistan PM sentenced over charges relating to UK property -
— Transparency Int'lUK (@TransparencyUK) 6 July 2018
UK must now act now on London properties! https://t.co/7VBz4tlvlj #AvenfieldReference pic.twitter.com/73iQyD01oU
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔
تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ اگر ثابت ہوگیا کہ جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویز ٹیکا نے کہا کہ یہ اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔