Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

دنیا کے خطرناک اور پرامن ترین ممالک کون؟پاکستان کس میں شامل؟

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago

عالمی تحقیقاتی ادارے گلوبل پیس انڈیکس کی جانب سے دنیا کے خطرناک اور پر امن ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا پر امن ترین ملک جب کہ شام خطرناک ترین ملک ہے۔

دنیا انسانوں کےلئے پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگئی ،نئی انڈیکس کے مطابق دنیا اب پہلے کے مقابلے میں انسانوں کیلئے زیادہ محفوظ نہیں رہی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ جاری کردہ نئی فہرست میں پر امن ممالک کی تعداد کم اور خطرناک ممالک کی فہرست میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی امن سے متعلق جاری کردہ بین الاقوامی رپورٹ میں شام دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ 163ممالک کی درجہ بندی میں دوسرا نمبر افغانستان اور تیسرا سوڈان کا ہے۔

گلوبل پیس انڈیکس نے رپورٹ اندرونی بحرانوں سے ہونے والی ہلاکتوں، قتل و سیاسی خوف و ہراس سمیت 23مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مسلسل چوتھے سال امن کی صورتحال خراب ہوئی ہے جس کے بعد امن ناپید ہورہا ہے ، فہرست کے مطابق عراق بدترین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں پانچویں نمبر پر یمن او ر چھٹے نمبر پر کانگو ہے، روس کو دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جب کہ پاکستان تیرہویں نمبر پر ہے۔ درجہ بندی کے مطابق شمالی کوریا چودہویں ،ترکی 15ویں ،اسرائیل 18، مصر 22،فلسطین 23اور بھارت 28ویں پوزیشن پر ہے۔

محض ساڑھے 3 لاکھ آبادی پر مشتمل یورپ کا ملک آئس لینڈ گزشتہ 10سال سے بدستور دنیا کا پر امن ترین خطہ قرار دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریا،پرتگال، ڈنمارک، کینیڈا، چیک ری پبلک،سنگاپور، جاپان وغیرہ پرامن ترین ملکوں میں شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube