ہوم   > بین الاقوامی

کابل،ووٹررآفس کے باہر خودکش حملہ،31افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Apr 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 22, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں 31 افراد ہلاک، جب کہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ حملہ ووٹر رجسٹریشن دفتر کے مرکزی دروازے پر ہوا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دالرالحکومت کابل میں ووٹر رجسٹریشن دفتر کے باہر خودکش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دھماکے سے تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت صحت کے مطابق حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد وہ تھے جو اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرانے دفتر آئے تھے۔ حکام کے مطابق حملہ آور نے دفتر کے مرکزی گیٹ پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے بعد ہر افراد بارود کی بو اور زمین پر خون ہی خون پڑا تھا اور لوگ اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کیلئے آوازیں لگا رہے تھے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش دھماکا پولیس ڈسٹرکٹ 13 میں کیا گیا۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکا انہوں نے نہیں کیا۔

دھماکے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومت اور طالبان مخالف نعرے بھی لگائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube