Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدارتی الیکشن،ڈیموکریٹک پارٹی نےروس اورڈونلڈ ٹرمپ پرمقدمہ دائرکردیا

SAMAA | - Posted: Apr 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

 

واشنگٹن : امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 2016 کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی تعاون سے اثرانداز ہونے کے تناظر میں نیویارک شہر کی ایک وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حکومت کے تعاون سے غیر ضروری ذرائع استعمال کرتے ہوئے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

اس دعوے میں کہا گیا کہ انتخابی مہم کے دوران روسی تعاون و مدد کو کھلے دل سے قبول کیا گیا تھا۔ مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹر کو ہیک بھی کیا گیا۔ جن دوسرے افراد کو فریق بنایا گیا ہے، ان میں وکی لیکس، ٹرمپ کے بیٹے، معاون راجر اسٹون اور داماد بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube