Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈٹرمپ نےامریکااورشمالی کوریاکےدرمیان براہ راست رابطوں کی تصدیق کردی

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکےساتھ براہ راست رابطے کی تصدیق کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں پام بیچ میں جاپانی وزیراعظم کےساتھ میڈیا سے بات کرتےہوئےبتایاکہ جنوبی کوریا اورشمالی کوریاکےدرمیان غیر معمولی رابطےکےامکانات ہیں۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان جاری جنگ بندی کےلیے بات چیت کی جائے گی۔ امریکی صدر کاکہناتھاکہ جنوبی کوریا اورشمالی کوریا کےدرمیان سن 1950 سے جاری تنازع جاری ہے ۔ انھوں نے مزید بتایاکہ کوریا کےدونوں خطے مذاکراتی عمل میں جوبھی معاہدہ کریں گے،امریکا اس کی حمایت کرے گا۔

اس کےعلاوہ وائٹ ہاؤس نےکہاہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جوان کےدرمیان براہ راست بات چیت نہیں ہوئی ہے تاہم امریکی صدر نے تصدیق کی ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات کی تفصیلات پر بات ہوئی۔

امریکی اخبارنےدعویٰ کیاکہ سی آئی اے کےسربراہ مائیک پومپی نے اپریل کےپہلے ہفتےمیں شمالی کوریاکےخفیہ دورےمیں جم جونگ ان سے ملاقات کی۔تاہم وائٹ ہاؤس یا سی آئی اے نے ایسی کسی ملاقات پر تبصرےسےانکارکردیا۔ امریکی صدر نےبتایاہےکہ کم جون ان سےملاقات کےلیے 5 مقامات زیرغورآئے۔

امریکی صدر کامزید کہناتھاکہ کم جون ان کے ساتھ ملاقات جون کےاوائل یا اس سے قبل متوقع ہوسکتی ہے،جوکہ حالات پر مبنی ہے۔ ایسا بھی ہوسکتاہےکہ صورتحال اس ملاقات کےلیے موافق نہ ہواور یہ ملاقات نہ ہوسکے مگر اس ملاقات کےلیے کوششیں جاری ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube