Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی،6افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 9, 2018 | Last Updated: 2 years ago

برلن : جرمنی کی پولیس نے دہشت گرد حملوں کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

جرمن خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی عمریں اٹھارہ سے اکیس برس کے درمیان ہیں۔

پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد برلن میں اتوار کے روز ہونے والی ہاف میراتھون میں حملوں کا ارادہ رکھتے تھے۔

جرمن پولیس کے مطابق میراتھون میں36ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں، جب کہ لاکھوں افراد میراتھوں دیکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہونگے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔

برلن کے میئر مائیکل میولر نے بروقت کارروائی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube