Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

سعودی عرب سمیت 24ممالک کی فوجی مشقیں ختم

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

ریاض : سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں 24 ممالک کے اشتراک سے فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ مشقوں میں شامل 24 ممالک کی فضائیہ، بحریہ اور زمینی فوج کے علاوہ اسپیشل گروپس ” کمانڈوز” اور اسپیشل ٹاسک فورسسز نے بھی شرکت کی۔

مشقوں کا مقصد خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور دوست ممالک کے عسکری تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا ۔ سعودی وزارت دفاع کی زیرنگرانی پہلی مشترکہ فوجی مشق 2016 میں حفر الباطن ریجن میں کی گئی تھی۔

 

مشقوں میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال انتہائی مہارت سے کیا گیا، جب کہ اسپیشل کمانڈوز کے دستوں نے فرضی دشمنوں سے علاقے کو خالی کرانے کا مظاہرہ کیا ۔ مشترکہ فضائیہ نے فرضی دشمن کے راکٹ لانچنگ پیڈ کو تباہ کرنے اور دشمن کے ائیرڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔

 

 

 

واضح رہے مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک فوجیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہر ہ کیا جس میں خصوصی طور پر اسپیشل سروسسز گروپ کمانڈوز کی جانب سے پیش کی جانے والی کیموفلاج کی ٹیکنیک خاص اہمیت کی حامل رہی جس میں کمانڈوز نے خود کو اس طرح ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کر لیا تھا کہ انہیں دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ کوئی انسان نہیں بلکہ جھاڑی یا پہاڑ ی تودہ وغیر ہ ہے۔

جنگی کیموفلاج کی ٹیکنیک سب سے اہم ہوتی ہے جس میں فوجی محاذ جنگ پر ماحول میں خود کو چھپالیتے ہیں ۔ مشترکا فوجی مشقیں ہر ملک میں کی جاتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube