Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری،شہداء کی تعداد20ہوگئی

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Apr 2, 2018 | Last Updated: 3 years ago

مقبوضہ کشمیر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد بیس تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 13کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف نکلنے والے کشمیری مظاہرین پر بھارتی فورسز نے گولیاں برسائیں اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس سے مزید کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے اور 4اسپتال زخمیوں سےبھرگئے۔

بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی، جو آج بھی جاری رہے گی، وادی کے جنوبی اضلاع میں انٹرنیٹ اور ٹرین سروسز بھی بند ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube