Sunday, March 7, 2021  | 22 Rajab, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

داعش کے خلاف آپریشن میں 140دہشت گرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کابل : افغانستان حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں داعش کے ایک سو چالیس دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے مشترکا آپریشن میں دو ماہ میں داعش کے دو اہم رہنماؤں سمیت ایک سو چالیس سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

نیٹو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں رہنما اٹھائیس جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube