روس میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

March 18, 2018

ماسکو : روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں پیوٹن ایک بار پھر تگڑے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

خبر رساں ایجسنی اسپوٹنک کے مطابق روس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں صدارتی انتخابات میں ولادی میر پوٹن کی جیت ایک مرتبہ پھر یقینی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے مشرقی علاقے کیلنگراڈ میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آئوٹ تریسٹھ سے سڑسٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر پیوٹن کے چوتھی بار روس کے سربراہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔