Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف انتہا پسند خیالات پرمبنی خط گردش کرنے لگا

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لندن : برطانيہ ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند خيالات پرمبني خط گردش کرنے لگا، کئي مسلمان ارکان پارليمنٹ کوبھيجا جاچکا، مئيرلندن صادق خان کوقتل کي دھمکي مل چکي ہے پوليس صورتحال کي تحقيقات کررہي ہے۔ برطانیہ میں لوگ غلطي پرنہ ہونے کے باوجود اخلاقی طور پر سوري کہنا عار نہيں سمجھتے، اس کثيرالثقافت معاشرے...

لندن : برطانيہ ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند خيالات پرمبني خط گردش کرنے لگا، کئي مسلمان ارکان پارليمنٹ کوبھيجا جاچکا، مئيرلندن صادق خان کوقتل کي دھمکي مل چکي ہے پوليس صورتحال کي تحقيقات کررہي ہے۔

برطانیہ میں لوگ غلطي پرنہ ہونے کے باوجود اخلاقی طور پر سوري کہنا عار نہيں سمجھتے، اس کثيرالثقافت معاشرے ميں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند خيالات کا پراپيگنڈہ زورپکڑنے لگا۔

نا معلوم افراد نے ايک خط جاري کيا ہے جس ميں بروز تين اپریل مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی ہے۔

اس خط میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے وحشيانہ طريقے اورملنے والے پوائنٹس درج ہيں۔۔ يہ دہشت پسندي کا بدترين نمونہ ہے۔

يہ مسلمان ارکان پارليمان سميت کئي افراد کو بھيجا گيا ہے، جن میں روپا حق، محمد یاسین اور روشن آراء علی شامل ہیں جبکہ مئير لندن صادق خان کوبھي قتل کي دھمکي مل چکي ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس دھمکیوں پر تحقیقات کررہي ہے، ارکان پارليمنٹ کے دفاتر کي سکيورٹي سخت کردي گئي ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube