ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹادیا

March 13, 2018

واشنگٹن : امریکی صدر نے ریکس ٹلرسن کو وزارت خارجہ کے عہدے سے فارغ کردیا، ان کی جگہ مائیک پومپی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہوں گے، تاریخی میں پہلی بار ایک خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا، انہوں نے سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ٹلرسن کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ سی آئی اے ڈائریکٹر مائیک پومپی نئی وزیر خارجہ ہوں گے، امید ہے وہ بہترین کام کریں گے جبکہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جینا ہاسپیل کو سی آئی اے ڈائریکٹر بنایا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پومپی اور جینا ہاسپیل کو نئی تقرری پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کشیدہ تھے اور اس بات کا امکان تھا کہ انہیں عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔