چینی صدر کو تاحیات منصب پر رکھنا چین کا داخلی معاملہ ہے

February 27, 2018

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کو تاحیات منصب پر رکھنے کا فیصلہ چین کا داخلی معاملہ ہے، امریکا اس معاملے میں اپنی رائے نہیں دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں چین کے صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کو تاحیات منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ چین نے خود کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران قانون ساز افراد کے لیے مدت کی حد پر بہت بار گفتگو کی ہے اور امریکا میں وہ صدارتی عہدے کی مقررہ مدت کےحامی ہیں، تاہم اس حوالے سے چین کو اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔ سماء