Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

تیزاب گردی کے 465 واقعات رپورٹ

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

 

لندن : لندن میں تیزاب گردی کے سیکڑوں واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال تیزاب پھینکنے اور تیزاب سے حملوں کے 465 واقعات پیش آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن پولیس کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں لندن میں تیزاب پھیکنے کے واقعات میں 6 گنا اضافہ ہوا، جس کے مطابق 2012ء میں تیزاب پھینکنے کے 77 واقعات پیش آئے تھے لیکن 2017ء تک ان واقعات کی تعداد بڑھ کر ایک سال میں 465 ہوگئی۔

امریکی ٹی وی کی خبر میں بتایا گیا ہے کہ لندن اس وقت دنیا کا ایسا شہر بن گیا ہے جہاں تیزاب سے حملے کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہورہے ہیں، ان حملوں کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد مرد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تیزاب پھینکنے والوں میں 75 فیصد افراد کی عمریں اور ان حملوں کا نشانہ بننے والوں میں 60 فیصد لوگوں کی عمریں 10 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube