بھارتی وزیردفاع کےپاکستان پرالزامات،سنگین نتائج کی دھمکی

February 13, 2018

نئی دہلی : بھارتی وزیر داخلہ نرملا نے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سنجوان حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، جب کہ پاکستان پر الزام اور مزید فشانی کرتے ہوئے نرملا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کے علاقے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والوں کو سرحد پار سے مدد حاصل رہی۔

امریکی میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر بغیر تحقیق پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے علاقے میں ملٹری کیمپ پر حملے میں پاکستان ملوث تھا۔

اپنے بیان میں بھارتی وزیر دفاع نرملا ستھیارامان نے پاکستان مخالف زہر فشانی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کے علاقے سنجوان میں فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والوں کو سرحد پار سے مدد حاصل رہی۔

نرملا نے اپنے بیان میں پاکستان کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران نرملا ستھیارامان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد سے تھا اور ممکنہ طور پر انہیں مقامی مدد بھی حاصل رہی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیش محمد کو پاکستان میں رہائش پذیر مسعود اظہر کا تعاون حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو دراندازی کے شواہد کا عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور فوجی کیمپ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے مرکزی علاقے میں قائم سینٹرل ریزرو فورس کے کیمپ پر دو مسلح افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.