ابوظہبی میں مشرق وسطیٰ کے پہلے ہندومندرکی تعمیر

Samaa Web Desk
February 12, 2018

ابو ظہبی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح کر دیا۔

گزشتہ روز دورہ امارات کے دوران دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے والے بھارتی وزیراعظم نے اس اقدام پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

پتھر کے اس مندر کے لیے ابو ظہبی حکومت نے سال 2015 میں زمین الاٹ کی تھی۔ یہ مشرق وسطیٰ میں بھی پہلا ہندو مندرہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پتھرسے بنائے جانے والے اس مندر کی تعمیر سال 2020 تک مکمل ہوگی پتھروں کو تراشنے والے ماہرین اس مقصدکیلئے استعمال ہونے والے پتھروں کو تراش رہے ہیں پھر انہیں عمارت کی شکل میں جوڑدیا جائے گا۔